'''دوسائیکل پاکستان''' اس سال (1439ھ) محدود مقدار میں سائیکل بلامعاوضہ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ برمجہ ایسے پاکستانی شہری افراد کے لیے ہے جو بالا قیمت کی وجہ سے سائیکل خریدنے کی استعداد نہیں رکھتے۔ مفت سائیکل کے لیے درخواست دینے کی تفصیل یہاں ہے۔ مثال کے طور پر ایسے طالب علم جن کا مدرسہ یا کالج کا گھر سے فاصلہ لمبا ہو اور وہ مالی وجوہ کے باعث سائیکل نہ خرید سکتے ہوں، اس برمجہ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ چونکہ 'دوسائیکل پاکستان' کے منشور میں ملکی صنعت کا فروغ بھی شامل ہے، اس لیے سھراب سائیکل کا انتخاب کیا گیا ہے۔ آج سہراب سائیکل کی قیمت تقریباً 8500 روپے ہے۔ اس کے مقابل ہنڈا موٹرسائیکل 70سیسی کی قیمت 64000 روپے ہے، یعنی 7.5 گنا ہے، یا 750 فیصد ہے۔ اور موٹرسائیل میں تیل کا خرچہ الگ ہوتا ہے۔ امید ہے کہ مستقبل میں مخیر افراد اس کار خیر میں ''دوسائیکل پاکستان'' کی معاونت فرمائیں گے۔