سائیکلنی صنعت

پاکستان کی سائیکلنی صنعت زوال کا شکار ہے۔ پاکستان میں بائسایکل کی صنعت میں دو نام مشہور رہے ہیں، سھراب Sohrab bicycle اور بیکو۔ سہراب دوسایکل کی بنیاد 1950ء کی دہائی میں رکھی گئی۔ سھراب سائیکل کے کارخانہ کو ''رستم و سھراب'' کارخانہ کہا جاتا ہے۔ ''بیکو'' مخفف ہے ''بٹالا انجینرنگ کمپنی" کا، جو ذولفقھار بھٹو حکومت کے صنعتی قومیانے کے بعد ''پاکستان ہندسہ شرکہ'' (پیکو) کہلانے لگی۔ بیکو (پیکو) کی سائیکل سھراب سائیکل سے بھی زیادہ وزنی ہوتی تھی اور بعض حلقوں میں پسند کی جاتی تھی، کیونکہ یہ سایکل زیادہ مظبوط تصور ہوتی تھی۔ اس زمانہ میں برطانوی ساختہ رالیھ کی سایکل بھی بازار میں دستیاب تھی مگر خاصی مہنگی ہونے کے باعث ملکی صنعت پر اثر انداز نہیں ہوتی تھی۔ 1990ء کی دہائی میں چین کی صنعت ساری دنیا کو متاثر کرنے لگی اور خاص طور پر تیسری دنیا کی صنعت کی تباہی کا باعث بنی۔ چین کی بنی سائیکل کی قانونی اور غیرقانونی درآمد کی وجہ سے ملکی صنعت بری طرح متاثر ہوئی اور اب صرف سھراب سائیکل مقامی طور پر بنائی جا رہی ہے۔ سھراب سائیکل فولاد (سٹیل) سے بنائی جاتی ہے اور وزن اٹھانے کے لحاظ سے مظبوط سمجھی جاتی ہے۔ یہ یک گراری سائیکل ہوتی ہے اور اس کی دیکھ بھال آسان ہوتی ہے۔ تاہم دنیا میں المیونیم کی نسبتاً ہلکی سائیکل مقبول ہے اور 21 گراریاں مختلف رفتار پر چلانے کے لیے دستیاب ہیں۔ سھراب سائیکل نے اپنی تکنیکی صلاحیت نہیں بڑھائی جس کی وجہ سے وہ عالمی صنعت سے مقابلہ نہیں کر پا رہی۔ سائیکل کی صنعت میں بڑے نام (ٹرئک وغیرہ) صرف کھانچہ (فریم) خود بناتے ہیں اور گراری، پہیہ، بریک وغیرہ دوسری مشہور شرکہ مثلاً شیمانو سے خریدتی ہیں۔ اس لیے سھراب بھی اگر صرف کھانچہ بنانے کی صلاحیت بڑھائے تو دنیا میں مقابلہ کر سکتی ہے۔ البتہ بیرون ملک بنے حصے خاصے مہنگے ہوتے ہیں اس لیے سھراب کے لیے ان کو استعمال کر کے سستی سائیکل فراہم کرنا ممکن نہیں رہے گا۔ اس لیے ان حصوں کی صنعت بھی ملکی سطح پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ تاہم پاکستان کی حکومت کو چین سے درامد شدہ سائیکلوں پر اضافی محصول عاید کرنا چاہیے تاکہ ان کی بازاری قیمت مقامی سائیکل کے مقابلے میں پانچ گنا ہو جائے اور مقامی صنعت کو فروغ کا موقع ملے۔ اس کے علاوہ حکومتی سطح پر غیرقانونی ساءکل کی درآمد کی بھی بیخ کنی کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی سائیکل اب سہراب سایکل سے پہچانی جاتی ہے۔

bicycle logo bicycle logo bicycle logo bicycle logo

social