مفت سائیکل

''دوسائیکل پاکستان'' اس سال مالی تعاون سے چند سائیکل بلامعاوضہ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو مفت سائیکل حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ درخواست منظور ہونے کے امکانات کم ہیں۔ درخواست گزار کے لیے کم از کم ان شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے:

  1. پاکستان کا قانونی شہری ہو، اور پاکستان کا رہائشی ہو۔
  2. مالی تنگدستی کی وجہ سے سائیکل خریدنا مشکل ہو۔
  3. شہری سفر کے لیے سائیکل کا بہتر استعمال کر سکتا / سکتی ہو۔
  4. درخواست خود دینا ضروری ہے۔ کسی دوسرے کے لیے درخواست قبول نہیں۔

درخواست اس صفحہ کے آخر میں دیے برقی پتہ پر دی جا سکتی ہے۔ براہ مہربانی، برقی خط کا موضوع یہ رکھیں:

1443 application for free bicycle pickup in pakistan

خیال رکھیں کہ ای میل کی subject سطر بعینی یہی ہو۔ خط میں تفصیلاً بتائیں کہ وہ کیوں بلامعاوضہ سائیکل حاصل کرنے کے حقدار ہیں؟ خط اردو یا انگریزی میں لکھا جا سکتا ہے۔ درخواست موصول ہونے کے بعد درخواست گزار کو شراِط پر پورا اترنے کے دستاویزی ثبوت پیش کرنے کے لیے کہا جا سکتا ہے اور مزید معلومات فراہم کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کسی معتبر شخص کا سفارشی خط حاصل کرنے کے لیے بھی کہا جا سکتا ہے۔

talkdsubject talkd

logo

social