سائیکل کے ٹائر مختلف قطر اور موٹائی میں آتے ہیں۔ ٹائر ربر کے بنے ہوتے ہیں اور اکثر میں ٹیوب ہوتی ہے جس میں ہوا بھری جاتی ہے۔ ہوا کا دباؤ ٹائر کی موٹائی کے لحاظ سے ہونا چاہیے۔ دوڈ سائیکل کے ٹائر بہت پتلے ہوتے ہیں جبکہ پہاڑی سائیکل کے ٹائر موٹے ہوتے ہیں۔ پتلے ٹائر میں ہوا کا دباؤ عموماً 5.5 بار سے 8.3 بار تک رکھا جاتا ہے جبکہ پہاڑی سائیکل کے ٹائر میں دباؤ 2 سے 3.5 بار تک چنا جاتا ہے۔ دباؤ چننے میں کئی عامل کا خیال رکھا جانا چاہیے۔ سوار کا وزن اگر زیادہ ہو تو ٹائر میں ہوا کا دباؤ بھی زیادہ رکھنا چاہیے۔ نسبتاً زیادہ ہوا دباؤ رکھنے سے ٹائر کا زمین کے ساتھ گھوم رگڑ مزاحم کم ہوتی ہے اور اس لیےسوار کو کم قوت صرف کرنا پڑتی ہے، مگر زیادہ ہوا دباؤ پر ناہموار سطح کی وجہ سے پیدا کردہ ارتعاش ٹائر کم جذب کرتا ہے اور زیادہ جھٹکے سوار کو ترسیل ہو جاتے ہیں۔
بار | پاؤنڈ فی مربع انچ |
---|---|
2.068 | 30 |
3.447 | 50 |
4.826 | 70 |
8.274 | 120 |
گھوم رگڑ مزاحم کو کم رکھنے کے لیے ٹائر کی سطح بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے لیے ملائم ٹائر خاصے مقبول ہیں۔ پہاڑی سایکل کے لیے بھی مالائم ٹائر بازار میں دستیاب ہیں۔