2021ََُِِِ میں اقوام متحدہ اور وفاقی حکومت نے "سبز پاکستان" کے نام سے اسلام آباد میں سائیکل ریلی کا انقعاد کیا، جس کی سربراہی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی۔ اس ریلی میں عوام کے علاوہ بیرونی ممالک کے سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔ کچھ دہائیوں سے پاکستان میں سائیکل غریب آدمی کی سواری تصور کی جاتی تھی۔ اس ریلی نے اس تاثر کو زائل کرنے میں مدد دی، اور یہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کی ایک کامیاب کاوش ثابت ہوئی۔ آج پاکستان کے عوام سائیکل کو تمام طبقات، ہر عمر کے مرد و زن کے لیے موزوں سواری مانتے اور جانتے ہیں۔