سائیکلنی کی ترویج کے لیے ضروری ہے کہ مختلف عوامی مقامات پر سایکل کی خود مرمت کے لیے وقوف نصب کیے جائیں جہاں ٹائر میں ہوا بھرنے کے لیے پمپ موجود ہو اور اس کے علاوہ بنیادی اوزار موجود ہوں جس کی مدد سے ٹائر ٹیوب تبدیل کی جا سکے۔ عوامی مقامات پر اسطرح کے مرمت وقوف بھاری نوعیت کے بنائے جاتے ہیں تاکہ تخریب کاری سے محفوظ رہیں۔ پاکستان میں ایسے وقوف مدرسہ اور دفاتر میں بنانے کی ضرورت ہے تاکہ سائیکل سوار خود بنیادی مرمت کر سکیں اور ٹائیر میں ہوا بھر سکیں۔