سائیکل پر سواری کے آغاز میں درج ذیل دعاء پڑھنا مسنون ہے:
سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ، وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ
چنانچہ اس مختصر دعاء کو یاد کرنا ضروری ہے، اور خیال رکھنا چاہیے کہ ہر بار سائیکل سواری کے شروع میں اسے پڑھا جائے۔ دعا پڑھنے کے لیے باوضو ہونے کی پابندی نہیں۔
سواری کی دعاء کا ماخذ
اس دعاء کا ماخذ قران ہے:
لِتَسْتَوُۥا۟ عَلَىٰ ظُهُورِهِۦ ثُمَّ تَذْكُرُوا۟ نِعْمَةَ رَبِّكُمْ إِذَا ٱسْتَوَيْتُمْ عَلَيْهِ وَتَقُولُوا۟ سُبْحَـٰنَ ٱلَّذِى سَخَّرَ لَنَا هَـٰذَا وَمَا كُنَّا لَهُۥ مُقْرِنِينَ ١٣ وَإِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ ١٤
القران، سورہ الزخروف، 43، آیت 13، 14
Al-Quran 43.13, 43.14
https://quran.com/43
ترجمہ
'تفہیم القران' میں سید مودودی نے ان دو آیات کا ترجمہ یوں کیا ہے:
اور جب ان پر بیٹھو تو اپنے رب کا احسان یاد کرو اور کہو کہ "پاک ہے وہ جس نے ہمارے لیے ان چیزوں کو مسخر کر دیا ورنہ ہم انھیں قابو میں لانے کی طاقت نہ رکھتے تھے، اور ایک روز ہمیں اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے۔"