اکثر لوگ بارش میں سائیکلنی سے گھبراتے ہیں۔ البتہ یہ ایک نفسیاتی احساس ہے کیونکی بارش میں آسانی سے سایکل چلائی جا سکتی ہے بشرطیکہ صحیح لباس پہنا جاوے۔
ہلکی بارش میں ہلکی ضدِّآب غطاء (جیکٹ) پہننے سے کام چل جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر ضدِآب پتلون پہن لی جائے تو بہت بہتری ہو جاتی ہے۔ سردی کے موسم میں نسبتاً بھاری غطاء پہنی جا سکتی ہے۔ بعض لوگ بونچو پہننا پسند کرتے ہیں جو ضدِآب مواد کی بنی چادر ہوتی ہے۔ پونچو جنوبی امریکی لوگوں کا اوڑھنی ہے جو اُون سے بنا ہوتا ہے اور سردی اور ہوا سے بچاتا ہے۔ البتہ سائیکلنی کے لیے بنائے پونچو مہنگے اور سستے مختلف کفییات میں دستیاب ہیں۔ پاکستانی صنعت کے لیے اسطرح کے پونچو مناسب قیمت پر بنانے کا موقع ہے جو خاصے مقبول ہو سکتے ہیں کیونکہ پاکستان کے لوگوں میں چادر اوڑھنے کا رواج پہلے سے موجود ہے۔ اس کے لیے پونچو کی نقل کرنے کی بجائے مزاحمِ آب کپڑے کی چادر بنانے کی ضرورت ہے جس کو باندھنے کی سہولت ہو تاکہ اس کو سنبھالنا آسان ہو اور ہوا میں اُڑے مت۔